کیلیفورنیا کے 50 ہزار ایکڑ جنگلات آگ کی زد میں

   

لاس اینجلس،4جولائی (یو این آئی)امریکہ میں کیلیفورنیا کے جنگلات میں زبردست آگ لگ گئی ہے ۔ خبر کے مطابق آگ نے ایک ہی رات میں 50 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی زد میں لے لیاہے ، جس کی وجہ سے جنگل کے قریب رہنے والے لوگوں کو علاقہ چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا اور ہائی وے کو احتیاط کے طور پر بند کر دیا گیا ہے ۔کیلیفورنیا کے محکمہ جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے ذریعہ جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سین لوئس اوبیسپو کاؤنٹی میں چہارشنبہ کی سہ پہر لگی آگ جمعرات کی شام تک 52,593ایکڑ 212.8 مربع کلومیٹر تک پھیل چکی تھی۔