کیلیفورنیا گیس دھماکے میں ایک ہلاک

   

Ferty9 Clinic

ماسکو، 15جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر مریٹا میں زبردست گیس دھماکہ ہونے سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے ۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق گیس دھماکہ پیر کو دوپہر کے بعد ہوا۔جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے کو قدرتی گیس مہیا کرانے والی اہم کمپنی‘ساؤدرن کیلیفورنیا گیس’ نے ٹوئیٹر پر واقعہ کی تصدیق کی ہے ، لیکن مہلوکین کی تعداد نہیں بتائی ۔کمپنی نے بیان میں کہا، ‘‘پیرس کی صبح،ساؤدرن کیلیفورنیا گیس کے ملازمین کو قدرتی گیس کی ایک لائن میں تباہ ہونے کی اطلاع ملی اور ان کے فوری طور پر وہاں پہنچنے کے بعد دھماکہ ہوگیا۔ حادثہ سے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہماری ہمدردی ہے ’’۔کمپنی نے بتایا کہ ‘ساؤدرن کیلی فورنیا گیس’ بعد میں پائپ سے گیس کے اخراج کو روکنے میں کامیاب رہی ۔ فائر بریگیڈ کا محکمہ موقع پر موجود ہیں اور اس واقعے کے اسباب کی تحقیقات کر رہے ہیں۔