کیلیفورنیا یونیورسٹی میں 1851ء کے دستاویزات دریافت

   

Ferty9 Clinic

کیلیفورنیا : فائر فائٹرز نے کیلیفورنیا کی ایک یونیورسٹی میں ایک تہہ خانے میں پرانی ایک بڑا سیف (صندوق) دریافت کیا جس میں 1851ء میں اسکول قائم ہونے سے متعلق دستاویزات موجود تھے ۔ کیلیفورنیا کی سب سے قدیم چارٹرڈ یونیورسٹی آف پیسیفک کے صدر کرسٹوفر کالہن نے کہا کہ حکام کو حیرت ہوئی کہ انہیں یونیورسٹی کے برنز ٹاور سے دستاویزات بالکل صحیح سالم دستیاب ہوئی ۔ انہوں نے تفصیل بتائی کہ ہم تہہ خانے میں صفائی کیلئے نیچے گئے تھے ۔