کیلی فورنیاکی جیل میں 792 قیدی کورونا سے متاثر

   

لاس اینجلس، 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے وسطی کیلی فورنیا میں فیڈرل جیل کے 792 قیدی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ۔لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق جیل کے تقریبا 70 فیصد قیدی کورونا متاثر ہیں جس میں سے 300 قیدیوں حال میں اس بیماری میں مبتلا ہوئے ۔ عملے کے 11 اراکین بھی کورونا کے شکار ہیں ۔ کورونا کے معاملے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے آرمی موبائل اسپتال قائم کیا گیا ہے جہاں یہ لوگ زیر ِ علاج ہیں ۔ کیلی فورنیا کے ایک اور جیل سان پیڈرو میں ٹرمینل انسٹی ٹیوٹ کے تقریبا 50 فیصد قیدی متاثر ہیں ۔ یہاں کے 644 قیدیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔قیدیوں کے فیڈرل بیورو کے مطابق ملک بھر میں تقریبا 3330 قیدی کورونا سے متاثر ہیں جس سے 46 قیدی ہلاک ہو گئے ہیں ۔