کیلی فورنیا سٹی کونسل میں فلسطین کے حق میں قرارداد منظور

   

واشنگٹن : امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر رچمنڈ میں فلسطین کے حق میں قرارداد سے منظور کر لی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رچمنڈ سٹی کونسل کے اجلاس میں غزہ کے عوام کی حمایت میں بل پیش کیا گیا، پیش کیے گئے بل میں اسرائیل پر نسلی و اجتماعی سزا کا الزام لگایا گیا تھا، بل کو ایک کے مقابلے میں 5 ووٹوں سے منظور کر لیا گیا۔منظور کی گئی قرارداد میں جنگ بندی اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا اور بل میں کہا گیا کہ یہ ووٹ غزہ کے عوام کے لیے کسی امریکی شہر کی حمایت کا پہلا مظاہرہ ہے۔دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی بربریت کیخلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے، نیویارک کی وال اسٹریٹ پر غزہ کے مظلوم شہریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔