لندن : یونیورسٹی آف کیمبرج نے اپنے کیمسٹری ڈپارٹمنٹ کو ہندوستانی سائنسداں اور چیرمین سپلا یوسف حمید سے موسوم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ شعبہ 2050 ء تک یوسف حمید شعبہء کیمیا کہلائے گا ۔ سابق فارغ التحصیل یوسف حمید کو اُن کے انسانیت کے مفاد میں غیرمعمولی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے اُن کی تکریم کی جارہی ہے ۔ شعبہ میں یوسف حمید فنڈ اور حمید اسکالرس پروگرام بھی شروع کیا جائے گا ۔