یاونڈے ، 28 ستمبر (یو این آئی) کیمرون میں ہفتہ کے روز صدارتی انتخابات کی مہم کا باضابطہ طور پر آغاز ہوا، جہاں ایک خاتون سمیت 12 امیدوار ملک کے اعلیٰ ترین عہدے کے لیے انتخابی میدان میں ہیں۔ یہ انتخابی مہم دو ہفتے تک جاری رہے گی، جس کا اختتام 12 اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کی ووٹنگ کے ساتھ ہوگا۔ کیمروں کے موجودہ صدر اور حکمران کیمرون پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ کے لیڈر مسٹر پال بیا پھر سے سات سالہ مینڈیٹ جیت کر اپنے 43 سالہ اقتدار کی توسیع کے لیے کوشاں ہیں۔ ان کے دیگر حریفوں میں عیسی شیروما اور بیلو باوبا میگری اور سابق وزراء شامل ہیں۔ حزب اختلاف کے سرکردہ سوشل ڈیموکریٹک فرنٹ کے امیدوار جوشوا اوسیہ نے انگریزی بولنے والی آبادی والے شمال مغربی علاقے کے اہم قصبے بامینڈا سے اپنی مہم کا آغاز کیا۔