کیمرون میں علیحدگی پسندوں کے حملوں کے بعد اسکول خالی

   

کومبا :افریقی ملک کیمرون میں حکام کا کہنا ہے کہ چار سال بعد باغیوں کے علاقے میں اسکولوں کو وبارہ کھولا گیا تھا، مگر ناکافی سیکیورٹی کے باعث یہ دوبارہ خالی ہو رہے ہیں۔کیمرون میں سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ایک ویڈیو میں، ملک کے جنوب مغرب میں واقع قصبے لمبے میں قائم کولو میموریل کالج میں سات مسلح باغیوں کو اساتذہ کو کپڑے اتارنے کاحکم دیتے دکھایا گیا ہے۔ویڈیو میں طالب علموں کو روتے ہوئے مدد کیلئے پکارتے دِکھایا گیا ہے جب کہ اساتذہ کی تذلیل کر کے انہیں اسکول بند کرنے اور وہاں سے جانے کا کہا جا رہا ہے۔کیمرون کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ چہارشنبہ کو اسکول پر حملہ کیا گیا۔لمبے کے ایک ٹیچر لیزلے ٹیبوٹ نے اس وقت تک پڑھانے سے انکار کر دیا ہے جب تک حکومت اسکولوں کو تحفظ فراہم کرنے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کرتی۔