کیمرون میں 11 یرغمالیوں کی رہائی

   

Ferty9 Clinic

یااوؤنڈے: افریقی ملک کیمرون میں فوج نے ایک مہم کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 11 افراد کو آزاد کرایا ہے۔ فوج نے کل رات یہ اطلاع دی۔ فوج کے مطابق کل دوپہر لیبیلیم علاقے میں مہم کے دوران یرغمالیوں کو چھڑایا گیا۔لیبیلیم علاقہ دہشت گردوں کی تربیت کیلئے جانا جاتا ہے۔ دہشت گردوں نے کل فوج کے ساتھ مڈبھیڑ کے بعد یرغمالیوں کو چھوڑ دیا تھا۔ ان لوگوں کو مخبری کے شبہ پر اغوا کیا گیا تھا ۔