کیمور میں میڈیکل کالج اور اسپتال بنے گا:نتیش کمار

   

پٹنہ؍بھبوا: بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج کیمور ضلع کو اس کی مزید ترقی کیلئے 345.5 کروڑ روپے کے تحفے کے ساتھ ایک میڈیکل کالج اور اسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا۔منگل کو ‘پرگتی یاترا’ کے دوران، کمار نے کیمور ضلع میں نو تعمیر شدہ بازار سمیتی، موہنیا کمپلیکس سے 345.50 کروڑ روپے کی کل 169 ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں 233.29 کروڑ روپے کی 79 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنا اور 112.20 کروڑ روپے کی 90 اسکیموں کا افتتاح شامل ہے ۔