لندن ۔ برطانیہ میں کینٹ سے منسلک کیویری ووڈ علاقے میں کیمیائی مادوں کے اخراج کے باعث 15 افراد بری طرح متاثر ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نے ہنگامی طور ر علاقے کو داخلے کے لیے بند کر دیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جنوب مشرقی ساحلی ایمبولینس سروس کے اہل کاروں کو فوری طور پر آئیلزفورڈ کیویری ووڈ کے صنعتی علاقے میں طلب کرلیا گیا۔امدادی ٹیموں نے 15 متاثر افراد کو اسپتال منتقل کردیا، جب کہ پولیس نے فائر بریگیڈ کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے علاقے کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔