کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال، سوڈان پر امریکی پابندیاں

   

خرطوم ۔ 24 مئی (ایجنسیز) امریکہ نے سوڈانی فوج پر داخلی تنازعہ میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے سوڈان پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ سوڈانی فوج نے تاہم اس الزام کو رد کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سوڈان حکومت نے گزشتہ برس فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان تنازعہ کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال کیے، جس پر سوڈان کے خلاف امریکی پابندیاں نافذ کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب سوڈان فوج نے الزامات کی تردید کی ہے۔ ان پابندیوں میں سوڈان کے لیے امریکی برآمدات پر پابندیاں اور امریکی حکومت کی جانب سے سوڈان کو قرض کی معطلی جیسے اقدامات شامل ہوں گے۔ یہ اقدامات 6 جون سے نافذ العمل ہوں گے۔