کیمیکل انجینئیرنگ میں ملازمت کے وسیع مواقع

   


باسر ٹریپل آئی ٹی میں شیخ احمد سینئیر انجینئیرکا خطاب
مدہول 13/ اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) باسر ٹریبل آئی ٹی کانفرنس ہال میں آج شیخ مشرف احمد سنیئر پراسیس ا نجینئرینگ این پی سی سی ممبئی نے گیسٹ لکچرر کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے طلباء کو کیمیکل انجینئرینگ میں کیرئیر اور مستقبل کے موضع پر لکچرر دیتے ہوئے کہاکہ یہ انجینئرینگ موجودہ دور کی اشد ضرورت ہے ۔ اس میں ذرائع بھی ہیں لیکن سارے طلباء کیمیکل صنعتوں کے خوف کی وجہ سے کیمیکل انجینئرینگ میں آگے نہیں بڑھتے جب کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ مزید انہوں نے کہاکہ کیمیکل انجینئرینگ میں اندورن و بیرون ملک اور پورپ اور گلف میں بھی بہت ذرائع ہیں ۔ انہوں نے طلباء کو بتایا کہ وہ اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر تے ہوئے اس کیمیکل انجینئرینگ میں آگیبڑھیں جس سے دو فائدے ہوتے ہیں ۔ ایک تو ہم خود زندگی کو سنوار سکتے ہیں دوسرا ملک کی بھی ترقی میں ہاتھ بٹا سکتے ہیں کیو نکہ کسی بھی ملک کا اصل سرمایہ اس ملک کے نوجوان ہوتے ہیں ۔ اس طرح انہوں نے کیمیکل انجینئرینگ کے موضوع پر طلباء و طالبات کو بہترین انداز میں بتایا واضح رہے کہ شیخ مشرف ممبئی وہ خود بھی اسی ٹریبل آئی ٹی باسر کے 2011 تا 2017 کے بیاچ کے طالب علم ہیں ۔ اس موقع پر اسٹاف و طلباء وطالبات کی جا نب سے شیخ مشرف احمد کو شال اڑھا کر گلپوشی کی گئی ۔