حیدرآباد۔یکم؍ اگسٹ، ( سیاست نیوز) سائبرآباد کے علاقہ الوال میں پیش آئے ایک واقعہ میں کیمیکل کا ڈبہ کھل جانے کے نتیجہ میں ایک شخص جھلس کر فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 36 سالہ بی آنند ساکن پرشانتی نگر جس کا تعلق آندھرا پردیش کے ضلع نیلور سے ہے 31 جولائی کو موٹر سائیکل پر ایک کیمیکل کا ڈبہ اپنے ساتھ لے جارہا تھا کہ اتفاقی طور پر ڈبہ کھل گیا اور کیمیکل اس کے چہرے اور سینہ پر پھیل جانے کے نتیجہ میں وہ شدید طور پر جھلس گیا۔ آنند کو ایک کارپوریٹ دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم دواخانہ عثمانیہ کے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔