کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ ،صنعتی پارک کو بند کرنیکا فیصلہ

   

بیجنگ ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مشرقی چین کے ایک صنعتی پارک کو حکام نے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں گذشتہ ماہ ایک کیمیکل دھماکہ میں 78 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ مقامی سطح پر محکمہ جات نے اس نکتہ پر غور کرنا شروع کردیا ہے کہ جن کیمیکل پلانٹس میں حفاظتی اقدامات ناقص ہیں انہیں کس طرح بند کروایا جائے۔ علاوہ ازیں ایسے کیمیکل پلانٹس فضائی آلودگی کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ گذشتہ ماہ ژنگ شو کے ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکہ کے بعد کیمیکل صنعتی پارک کو حکام نے مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔