تھانے : الہاس نگر اور عنبرناتھ کے مکینوں نے دعویٰ کیا کہ صنعتی فضلہ کو تھانے کی ندی میں چھوڑا جارہا ہے۔ پانی آلودہ ہوجانے سے شہریوں کی صحت کو خطرات درپیش ہیں۔ ایک فیاکٹری سے کیمیکل چھوڑے جانے کے بعد ندی کا سارا پانی لال ہوگیا۔ الہاس نگر بلدی عہدیدار نے کیمیکل چھوڑنے والے خاطی کا نام بتانے پر ایک لاکھ روپئے کا انعام دینے کا اعلان کیا ۔زہریلے کیمیکل کو مسلسل اس ندی میں بہایا جارہا ہے ۔مقامی افراد احتجاج کررہے ہیں۔