حیدرآباد ۔ /27 نومبر (سیاست نیوز) جگت گری گٹہ میں پیش آئے واقعہ میں کیمیکل کنٹینر میں دھماکہ کے نتیجہ میں اسکراپ شاپ مالک زخمی ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد قیوم ساکن دیویندر نگر اسکراپ کے سامان کو علحدہ کرنے کے دوران ایک کیمیکل کنٹینر جسے فالسیلنگ اور انٹیرئیر ڈیزائننگ کیلئے استعمال کیا جاتا ہے میں اچانک دھماکہ ہوا ۔ اس حادثہ میں قیوم شدید زخمی ہوگیا اور اس کے افراد خاندان نے گاندھی ہاسپٹل کے دواخانہ منتقل کیا جہاں پر اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ پولیس جگت گری گٹہ نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔