٭ چیف منسٹر پنجاب امریندر سنگھ ایک کشمیری طالب علم جو ریاست کے جالندھر میں زیرتعلیم ہیںاور کولون کینسر میں مبتلاء ہیں، اس کی مدد کیلئے آگے آئے ہیں۔ جموں اینڈ کشمیر اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن کے ترجمان ناصرخوہامی نے چیف منسٹر کو اس بارے میں مطلع کیا اور بتایا کہ متاثرہ طالب علم کو علاج کرانے میں بڑی دشواری ہورہی ہے۔ ناصر نے کہا کہ اب کینسر والے اسٹوڈنٹ کا علاج درست سمت میں شروع ہوگیا ہے۔