کینسر کو شکست دینے والی امریکی خاتون کا خلائی سفر کیلئے انتخاب

   

نیویارک : ہڈیوں کے کینسر سے شفایاب ہونے والی ایک نوجوان امریکی خاتون ٹیکنالوجی کے شعبے کی اب ارب پتی شخصیت جیرڈ آئزک مین کے ساتھ پہلے نجی خلائی جہاز سپیس ایکس پر اس سال موسمِ خزاں میں خلائی سفر کے لیے روانہ ہوں گی۔ امریکی ریاست ٹینیسی میں بچوں کے کینسر پر ریسرچ کے ہسپتال سینٹ جوڈ چلڈرن ہاسپٹل نے پیر کے روز اعلان کیا کہ ہیلی آرسی نو اس ادارے کی سفیر بن کر خلا میں جائیں گی۔