کینسر کیخلاف شعور بیداری رن میں ریاستی وزراء کی شرکت

   

صحتمند لائیف اسٹائل سے بیماریوں سے بچاؤ ممکن : سریدھر بابو
حیدرآباد۔ 12 اکتوبر (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈی سریدھر بابو نے گچی باؤلی اسٹیڈیم میں 8 ویں گلوبل گریس کینسر رن کا افتتاح کیا۔ گریس کینسر فاؤنڈیشن کی جانب سے کینسر کے بارے میں شعور بیداری کے بارے میں اس رن کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سریدھر بابو نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ کینسر کے بارے میں شعور بیدار ہر کسی کی سماجی ذمہ داری ہے کیونکہ دنیا بھر میں کئی ملین افراد اس موذی مرض کا شکار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت صحتمند ریاست کی تشکیل کی خواہاں ہے اور بہتر طبی سہولتوں کی فراہمی کے ذریعہ امراض پر قابو پایا جائے گا۔ سریدھر بابو نے سرکاری دواخانوں میں بہتر علاج کی سہولتوں کے علاوہ ہاسپٹلس کو اپ گریڈ کرنے کے اقدامات سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ صحت انسان کے لئے عظیم نعمت ہے اور ہر شخص صحتمند طرز زندگی اختیار کرتے ہوئے امراض سے محفوظ رہ سکتا ہے۔ انہوں نے گریس کینسر فاؤنڈیشن کی خدمات کی ستائش کی اور امراض کے خلاف شعور بیداری میں حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اس موقع پر ریاستی وزراء پونم پربھاکر، وی سری ہری، چیف منسٹر کے مشیر نریندر ریڈی، صدر نشین اسپورٹس اتھاریٹی شیوسینا ریڈی، گریس کینسر فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر چنا بابو سونکاولی موجود تھے۔ 1