ریاض: سعودی خاتون ڈاکٹر احلام دھل جو ریڈی ایشن اونکولوجی کنلسٹنٹ ہیں نے کینسر کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ وہ ایوارڈ حاصل کرنے والی مشرق وسطی کی پہلی عرب خاتون بن گئیں۔الاخباریہ چینل کے پروگرام ’نشرٔ النھار‘ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر احلام دھل نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ وہ سعودی خواتین کی بہت سی کامیابیوں میں کچھ نیا شامل کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا انہوں نے کینسر کے مریضوں کو فراہم کرنے کیلئے خدمات تیار کیں۔