کینسر ہاسپٹل کا سنگ بنیاد عنقریب:ڈاکٹر اندرابی

   

سری نگر: جموں و کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ بورڈ کی طرف سے کینسر ہاسپٹل کا سنگ بنیاد عنقریب رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وقف کی یونیورسٹی یہاں پہلے سے ہی موجود ہے لیکن اس میں وقف کا نام نہیں ہے ۔موصوف چیئرپرسن نے ان باتوں کا اظہار چہارشنبہ کے روز یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پرنامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ وقت جب بدلتا ہے تو سب کچھ ہوتا ہے کینسر ہاسپٹل کا بھی سنگ بنیاد ہم رکھنے جا رہے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ یہاں وقف کی یونیورسٹی پہلے سے ہی ہے لیکن اس میں وقف کا نام نہیں ہے اور اس کیلئے اب صرف وقف کا نام اور کام کرنا ہے