کینڈا کی کمپنی کا حیدرآباد میں 740 کروڑ کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان

   

وزیر کے ٹی آر نے خیر مقدم کیا ، لائف سائنس کے شعبہ کو بنیادی سہولتیں فراہم ہونے کا یقین
حیدرآباد ۔ 7 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں بیرونی ممالک کی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے ۔ کینڈا سے تعلق رکھنے والی اوان ہو کیمبرج اینڈ لائیٹ ہاوز کاٹن نے حیدرآباد کے جنوم ویالی میں تقریبا 100 ملین ڈالر لگ بھگ 740 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ کینڈا کی یہ کمپنی تقریبا 10 لاکھ اسکوائر فیٹ اراضی پر اپنے لیاب اسپیس میں سرمایہ کاری کررہی ہے ۔ اس سلسلہ میں ادارے کے منیجنگ ڈائرکٹر چانکیہ چکرورتی اور سینئیر نمائندوں شلپی چودھری ، ہرے کرشنا ، سنکت سنہا نے اپنے فیصلے سے ریاستی وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر کو واقف کروایا ہے ۔ کینڈین فنڈ ساوتھ انڈیا میں لائف سائنس کے شعبہ میں ابھی تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری کررہا ہے ۔ اس موقع پر ریاستی وزیر کے ٹی آر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوان ہوکیمبرج کی جانب سے لائف سائنس میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرنے سے اتفاق کیا ہے جو لائف سائنس کے شعبہ میں بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بہت بڑا سنگ میل ثابت ہوگا ۔ کے ٹی آر نے بتایا کہ ملک کے سب سے بڑے لائف سائنس شعبہ میں ریسرچ کی ترقی یافتہ کلسٹر جنوم ویالی میں تاحال 200 سے زیادہ لائف سائنس کمپنیاں اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ تازہ اس نئی سرمایہ کاری سے لائف سائنس کے شعبہ مزید مستحکم ہوگا ۔ اس سرمایہ کاری سے جنوم ویالی میں مزید لیبارٹری اسپیس میں اضافہ ہونے کے ساتھ ریسرچ ، ترقی ، کے علاوہ لائف سائنس سے متصل شعبوں کو بنیادی سہولتیں فراہم ہوں گی ۔۔