پیرس: فیتھ کیپیگون نے خواتین کی 5 ہزار میٹر دوڑ کا نیاورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ کینیا سے تعلق رکھنے والی اتھلیٹ کیپیگون نے پیرس ڈائمنڈ لیگ میں خواتین کی 5000 میٹر دوڑ کا نیاورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ کیپیگون نے 5 ہزار میٹرکا فاصلہ 14:5.20 منٹ میں طے کیا ہے۔ کیپیگون کا یہ 7 دنوں میں دوسرا عالمی ریکارڈ ہے۔