نیروبی : کینیا کے صدر اوہورو کینیاٹا نے مالی سال کے ضمنی بجٹ پر دستخط کر دیے ہیں۔ اس بجٹ میں ملک کے ایندھن سبسڈی پروگرام کے لیے اضافی ڈھائی سو ملین یورو مختص کیے گئے ہیں۔ کینیا کی حکومت نے تیل کی قلت کا ذمہ دار کمی کے خوف کے باعث کی جانے والی خریداری اور ذخیرہ اندوزی کو ٹھہرایا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ قلت کے خدشات کو دور کرنے کے لیے سبسڈی کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ اعلان پٹرول اسٹیشنوں پر کئی دنوں سے جاری طویل قطاروں کے بعد کیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے اکثر تیل کی خرید کی حد مختص کی جاتی رہی ہے۔ کینیا میں تیل کی قیمتوں میں گزشتہ سال سے اضافہ ہو رہا ہے۔ روس کی جانب سے یوکرین پر حملے کے بعد اس افریقی ملک میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔