نیروبی : کینیا کے جنگلات میں فوجی تربیت کے دوران اہل کاروں کی غفلت سے لگنے والی آگ نے خوفناک صورت اختیار کرلی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی فوج نے مشترکہ مشقوں کے لیے کینیا کے جنگلات میں کیمپ لگایا تھا۔ رات کے وقت اہلکاروں نے کھانے پکانے کے لیے سوکھی گھانس کی مدد سے چولہا جلانے کی کوشش کی تو آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے پھیلاؤ کے باعث جنگل میں 5ہاتھی بری طرح سے جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ حادثے کے بعد فوجی نگران نے وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی۔ آگ نے 8ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔
