کینیا میں امریکی فورسیس کے استعمال والے ٹھکانہ پر الشباب کا حملہ

   

نیروبی ( سیاست ڈاٹ کام ) القاعدہ سے الحاق رکھنے والے الشباب گروپ نے کینیا میں منڈا فضائی اڈہ پر حملہ کیا جسے امریکی اور کینیائی فوج کی جانب سے استعمال کیا جاتا تھا ۔ کینیائی دفاعی فورسیس نے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ اب تک چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے ۔ اس حملے میں فیول ٹینکس میں آگ لگ گئی تھی ۔ الشباب نے کہا کہ سات طیارے اور تین گاڑیوں کو اس حملے کے ذریعہ تباہ کردیا گیا ہے ۔