لندن: کینیا کے حکام کا کہنا ہے کہ دیہاتیوں کے ایک ہجوم نے ایک شخص کو ’خونخوار ویمپائر‘ اور بچوں کا قاتل سمجھتے ہوئے ہلاک کر دیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعہ کو ہلاک ہونے والا شخص سیریل کلر تھا جس نے خود اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا اور وہ کچھ دن قبل پولیس کی حراست سے فرار ہوا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ آف کریمنل انوسٹی گیشن کے مطابق میسٹین ملیمو وانجالا کو 14 جولائی کو دو بچوں کی گمشدگی پر گرفتار کیا گیا تھا۔لیکن ایک دل دہلا دینے والے اعتراف میں انہوں نے پانچ سال کے عرصے میں کم از کم 10 دیگر افراد کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ بعض اوقات ان کو مارنے سے پہلے ان کی رگوں سے خون چوس لیتا تھا۔