کینیا میں سیلاب سے پانچ ہندوستانی سیاح ہلاک

   

Ferty9 Clinic

نائیواشا، 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کینیا میں نائیواشا شہر کے سیاحتی ریزارٹ میں سیلاب کے ریلے میں سیاحوں کی وین بہہ جانے سے پانچ ہندوستانی سیاحوں اور ایک کینیائی ٹورسٹ گائیڈ ہلاک ہوگئیگئی۔ رفٹ ویلی کے علاقائی پولیس کمانڈر مارکس اوچولا نے ہیلز گیٹ نیشنل پارک میں ہونے والے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے ۔ مسٹر اوچولا نے کہا‘‘گائیڈ قرب و جوار کے موسم کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکے ۔ وہ اس بات کو جانتے تھے کہ سیلابی پانی اونچائی والے علاقوں سے نکلتا ہے لیکن وہ اس کا تجزیہ نہیں کر سکے ۔ ہم وہاں موجود لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں ہے ’’۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے قریب ہوا۔