ٹورنٹو : کینیڈا کی پولیس آج ملکی دارالحکومت میں کئی ہفتوں سے جاری مظاہروں کو ختم کرانے کی آخری کوشش کر رہی ہے۔خبر کے مطابق،کورونا ضوابط کے مخالفین نے شہر کی مرکزی سڑکوں پر گاڑیوں کی پارکنگ اور کیمپنگ سے اوٹاوا کو مکمل طور پر مفلوج کر رکھا ہے۔پولیس نے اب تک 170 افراد کو گرفتار کیا ہے اور 53 گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔کینیڈا میں خاص طور سے ٹرک ڈرائیوروں کی قافلہ آزادی کے نام سے جاری مہم کے نتیجے میں اوٹاوا کے کچھ حصے اور کم از کم ایک اہم گزرگاہ مکمل طور پر بند کر دیے گئے تھے۔وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے چند روز قبل مخالفین کی طرف سے ناکہ بندی زبردستی ختم کرانے کا اعلان کرتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔دوسری جانب سرکاری ٹی وی نے اپنے ویڈیو مناظر میں بتایا کہ پولیس نے مظاہرین پر کیمیائی مواد کا بھِی استعمال کیا ہے۔