کینیڈامیں ویکسین پالیسی کے خلاف احتجاجی مہم

   

اوٹاوا: کینیڈا میں حکومت کی جانب سے ملک میں داخل ہونے والے ٹرک ڈرائیوروں کی ویکسین کے خلاف احتجاج ویکسین مخالف مہم میں تبدیل ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق شہریوں نے مختلف مقامات پر ٹرک ڈرائیوں کے مظاہروں میں بھرپور ساتھ دیا۔ اس سلسلے میں دارالحکومت اوٹاوا میں ریلیاں نکالی گئیں،جن میں وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے متنازع فیصلے کی مذمت کی گئی۔ احتجاج کے دوران مشتعل شہریوں نے حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق احتجاج کا دائرہ آہستہ آہستہ بڑھتا جارہا ہے اور صورت حال تشویش ناک ہوسکتی ہے۔ ادھر شہری دفاع کے وزیر مارکو مینڈیسینو نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ احتجاج ایک اقلیت کی جانب سے کیا جارہا ہے ،جو کسی طرح بھی ملک کے تمام عوام کی نمایندگی نہیں کرتا۔
دوسری جانب چین کے سائنسدانوں نے کورونا وائرس کی ایسی قسم سے خبردار کیا ہے جس کے پھیلنے سے اموات کی شرح خطرناک حد تک پہنچ سکتی ہے۔