کینیڈا: احتجاج کے بعد کورونا پابندیوں میں نرمی

   

اوٹاوا : کینیڈا میں ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج رنگ لے آیا اور حکومت نے کورونا پابندیوں میں نرمی کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق کینیڈا سے امریکہ جانے والے ٹرک ڈرائیوروں کے لیے لازمی کورونا ویکسین کے قانون کے خلاف گزشتہ ماہ کے آخر میں شروع والے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے دارالحکومت اوٹاوا میں معمولات زندگی انتہائی متاثر ہیں۔ صورت حال کے مدنظر وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے صوبائی رہنماؤں سے منگل کے روزمشاورت کے بعد قوم سے خطاب کرتے ہوئے ہنگامی حالت نافذ کرنے کا اعلان کیاتھا، جس پر ٹروڈ کی حکومت پر کڑی تنقید کی جارہی تھی۔ اوٹاوا پولیس چیف تنقیدپرعہدے سے مستعفی بھی ہوگئے تھے۔ ان کے مستعفی ہونے پر حکومت نے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی اور کینیڈا کی سرحد پر کورونا سے متعلق نافذ پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹرک ڈرائیوروں کے فریڈم کانوائے کا اثرات فرانس، نیوزی لینڈ، نیدرلینڈز اور بلجیم تک پہنچے تو اور وہاں بھی کورونا ویکسین کے خلاف مظاہرے کیے گئے تھے۔