ٹورنٹو: متعدی مرض کووڈ انیس کے خلاف ویکسین کی ہنگامی طور پر منظوری کے بعد امریکہ اور کینیڈا میں ٹیکہ اندازی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ نیو یارک میں پہلے امریکی شہری کو کورونا ویکسین لگانے کے مناظر امریکی نیوز چینل سی این این پر نشر کیے گئے۔ امریکہ کے سینکڑوں ہاسپٹلس میں فائزر اور بائیو این ٹیک کمپنی کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگائی جائیں گی۔ ابتدا میں تین ملین ٹیکے ہیلتھ ورکرز اور معمر افراد کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ برطانیہ میں بھی کورونا ویکسین لگانے کا آغاز ہوچکا ہے۔