کینیڈا اور پولینڈ کا کیف کی حمایت پر تبادلہ خیال

   

اوٹاوا : کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ہفتہ کے روز پولینڈ کے صدر آندریج ڈوڈا کے ساتھ میٹنگ کی۔ کناڈا کی حکومت نے کہا کہ انہوں نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کے ‘امن فارمولے ’ کی حمایت پر تبادلہ خیال کیا۔ ڈوڈا 18 سے 23 اپریل تک کناڈا کے دورے پر ہیں۔ کینیڈا حکومت نے ایک بیان میں کہا ‘‘وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کینیڈین فورسز بیس اسکوی مالٹ میں پولینڈ کے صدر آندریز ڈوڈا سے ملاقات کی۔’’ وزیر اعظم اور صدر نے روس کی جارحیت کے آغاز کے دو سال بعد یوکرین کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور صدر زیلنسکی اور امن کے لیے ان کی سفارتی کوششوں کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا، خاص طور پر یوکرین امن فارمولے کے ذریعہ ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹروڈو اور ڈوڈا نے ٹرانس اٹلانٹک سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم پر بھی زور دیا اور جولائی میں ہونے والے ناٹو سربراہی اجلاس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔