ٹورنٹو، 30 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے تنظیم معاہدہ شمالی اوقیانوس (نیٹو) فورسز کا حصہ کنیڈین فوج کا ایک ہیلی کاپٹر کے یونان کے ساحل کے نزدیک لاپتہ ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ ٹروڈو نے اپنے ٹویٹ میں کہا’’ نیٹو کے مشن میں لگی کینیڈا کی فوج کا ہیلی کاپٹر یونان ساحل سے لاپتہ ہو گیا ہے ۔ میں نے وزیر دفاع ہرجیت سجنا سے بات کی ہے اور تلاش اور راحتی کام جاری ہے ۔‘‘ ۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کینیڈا کی فوج کا ہیلی کاپٹر سکوریسس سی ایچ -124 سی کنگ بحیرہ ایونی میں کیفا لونیا جزیرے کے مغرب میں 52 بحری میل دور حادثہ کا شکار ہو گیا ۔