اوٹاوا ۔ کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ پیش ای گیا۔ خبررساں ادارو ں کے مطابق شدت پسند چاقو بردار شخص نے 2مسلمان خواتین کے حجاب کھینچ کر پھینک دیے۔ دھکم پیل کے دوران ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں پیش اییا۔ شدت پسند حملہ ایور نے کارروااوٹاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا میں اسلامو فوبیا کا ایک اور واقعہ پیش ای گیا۔ خبررساں ادارو ں کے مطابق شدت پسند چاقو بردار شخص نے 2مسلمان خواتین کے حجاب کھینچ کر پھینک دیے۔ دھکم پیل کے دوران ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ کینیڈا کے شہر سینٹ البرٹ میں پیش اییا۔ شدت پسند حملہ ایور نے کارروائی کے دوران 2 مسلم خواتین کو دھکے دیے اور ان پر نسل پرستانہ جملے بھی کستا رہا۔ اس دوران اس نے خواتین کو حجاب سے محروم کرنے کی بھی کوشش کی۔ کارروائی میں ایک خاتون زخمی ہوئی، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حملہایور کا حلیہ جاری کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے میں عوام سے مدد کی اپیل کی ہے۔ شہر کی خاتون میئر کیتھی ہیرن نے کہا کہ اس طرح کے واقعات قطعی طور پر قابل قبول نہیں۔