اوٹاوا ، 28 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا میں صوبہ البرٹہ کی راجدھانی ایڈمونٹن میں ایک ٹرین پٹری سے اتر گئی۔ یہ اطلاع مقامی میڈیا نے دی ہے ۔موصولہ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ چہارشنبہ کو پیش آیا۔ ریل پٹری سے اتر جانے کے باعث علاقے میں ٹریفک معطل کر دیا گیا ہے اور کئی گھنٹوں تک کسی بھی طرح کی آمد ورفت بند رہنے کا امکان ہے۔ حالانکہ اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ہے