اوٹاوا۔ 25دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) کینیڈا کے مغربی ساحل پر چہارشنبہ کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلے کے جھٹکے آج صبح ساڑھے تین بجے محسوس کئے گئے اور اس کی شدت 6.2درج کی گئی۔ زلزلے کا مرکز کینیڈا کے پورٹ ہارڈی سے مغرب میں بحر الکاہل کا خطہ میں ایک کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں ہے ۔
