نئی دہلی: کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے گئے تقریباً 700 ہندوستانی طلبا وہاں پر ’ڈیپورٹ‘ یعنی ملک سے نکالے جانے کا سامنا کررہے ہیں۔ ان طلبا میں بیشتر پنجاب سے تعلق رکھتے ہیں۔ پنجاب کے این آر آئی وزیر کلدیپ سنگھ دھالیوال نے وزیرخارجہ ایس جئے شنکر کو ایک خط لکھ کر مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ کینیڈائی افسران نے جانچ میں پایا کہ ان طلباء کے ایڈمٹ کارڈ نقلی ہیں۔ یہ معاملہ مارچ سے چل رہا ہے۔