کینیڈا میں فائرنگ ، متعدد زخمی

   

ٹورنٹو، 4 جون (یو این آئی) ٹورنٹو کے نواحی علاقے لارنس ہائٹس میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے ہیں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں پولیس نے معلومات ظاہر نہیں کیں۔ میئر ٹورنٹو اولیویا چاؤ کا کہنا ہے کہ ٹورنٹو کے نواحی علاقے لارنس ہائٹس میں فائرنگ کا واقعہ پریشان کن ہے ۔انہوں نے کہا کہ میرا دفتر ٹورنٹو پولیس اور مقامی کونسلر ڈپٹی میئر مائیک کول کے ساتھ رابطے میں ہے جو اس وقت جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔میئر کا کہنا تھا کہ میں ٹورنٹو پولیس اور پیرامیڈک سروسز کا بر وقت ایک بہت ہی مصروف اور چیلنجنگ جگہ پر پہنچ کر اپنا کام کرنے کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ٹورنٹو پولیس جلد ہی اس واقعے کی پیشرفت فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے ۔