کینیڈا میں لگی آگ سے نکلنے والا دھواں امریکہ تک پھیل گیا

   

ٹورنٹو : 6 مئی کو مغربی کینیڈا کے صوبے البرٹا سے شروع ہونے والی جنگل کی آگ سے اٹھنے والا دھواں پھر برٹش کولمبیا کے علاقہ میں پھیل کر امریکہ تک پہنچ گیاہے۔ بی بی سی کی خبر کے مطابق نیشنل اوشینک اینڈ ایٹموسفیرک ایڈمنسٹریشن (NOAA) نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کے بش فائر سیزن کا غیر معمولی طور پر آغاز ہوا ہے۔ کینیڈا میں لگنے والی آگ کے حوالے سے NOAA کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ البرٹا کے جنگلات میں لگی آگ سے اٹھنے والا دھواں کینیڈا کے مشرقی حصے کی طرف بڑھ کر امریکہ اور کینیڈا کی سرحد تک پہنچ گیا ہے۔ یو ایس نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ کینیڈا کے جنگل کی آگ سے اٹھنے والا دھواں بالائی فضا میں پھیل رہا ہے۔