اوٹاوا : شمالی امریکہ میں تحفظ ماحول کے لیے سرگرم کارکنوں کی کئی سالہ کوششوں کے نتیجے میں ’کی اسٹون ایکس ایل‘ نامی متنازعہ پائپ لائن منصوبے پر اب عمل درآمد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کینیڈا کے صوبے البرٹا کی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب ’کی اسٹون ایکس ایل‘ پر کام نہیں کیا جائے گا۔ اس مجوزہ منصوبے کی تکمیل2023تک ہونی تھی اور اس کے تحت البرٹا میں خام تیل کے ذخائر میں سے روزانہ تقریباً 8,30,000بیرل خام تیل امریکی ریاست ٹیکساس کی ریفائنریوں تک پہنچایا جانا تھا۔ اس منصوبے کی ٹرمپ نے اجازت دے دی تھی مگر جو بائیڈن نے اجازت منسوخ کر دیا تھا۔