کینیڈا میں مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ

   

: پاگل پن یا اسلاموفوبیا :

ٹورنٹو:کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ کے واقعہ میں 5نمازی زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو کی مسجد میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد نمازی مسجد سے گھروں کی جانب رواں دواں تھے،فائرنگ کے نتیجہ میں 5نمازی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ٹورنٹو پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ ریڈزک کے مطابق مسلح شخص نے مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ڈیوڈ ریڈزک نے مزید کہا کہ زخمیوں کو مذہبی عقائد کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا یا کوئی ذاتی رنجش تھی اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے، مسلم کمیونٹی نے فائرنگ واقعہ کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔