اوٹاوا : کینیڈا میں وفاقی انتخابات کے لیے پیشگی ووٹنگ جمعہ کو شروع ہوگئی ہے ، جس میں ووٹروں کو پولنگ کے سرکاری دن 28 اپریل سے پہلے ووٹ ڈالنے کے لیے کئی دن مل گئے ۔ کینیڈا کے کئی شہروں میں لوگ لمبی قطاروں میں کھڑے دیکھے گئے ۔ سوشل میڈیا کے مطابق کئی پیشگی پولنگ اسٹیشنز پر ووٹ ڈالنے کے لیے ایک گھنٹے تک انتظار کرناپڑا۔ سی بی سی نیوز نے الیکشنز کینیڈا کے ترجمان ڈگالڈ موڈسلے کے حوالے سے کہا “ملک بھر میں ووٹنگ میں زبردست دلچسپی ہے اور بہت سے مراکز پر بھیڑ دیکھی جا رہی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ پہلے دن بھاری ووٹنگ کا مطلب یہ نہیں کہ مجموعی ووٹنگ بھی زیادہ ہوگی، لیکن اشارے اسی طرف ہیں۔