ٹورنٹو : کینیڈا کے مغربی شہر وینکوور میں فلپائنی اسٹریٹ فیسٹیول میں ایک ڈرائیور کے ہجوم پر گاڑی چڑھا دینے کے واقعہ کے نتیجے میں 9 افراد کی ہلاکتوں اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کینیڈا کے شہر وینکوور میں فلپائنی اسٹریٹ فیسٹیول میں شریک عوام پر گاڑی چڑھا دینے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔ وینکوور کی پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی رات 8 بجے ایسٹ 41 ایونیو اور فریزر اسٹریٹ پر پیش آیا جہاں فلپائنی فیسٹیول ’’لاپو لاپو ڈے بلاک پارٹی‘‘ ہو رہی تھی۔