اوٹاوا 15جولائی (یو این آئی) کناڈا ماحولیاتی اتھارٹی نے پیر کی سہ پہر اونٹاریو، کیوبیک اور بحر اوقیانوس کے صوبوں سمیت کئی صوبوں کے لیے گرمی کی وارننگ جاری کی۔کناڈا ماحولیاتی اتھارٹی کے مطابق، گرمی کی وارننگ میں ٹورنٹو، اوٹاوا اور مونٹریال جیسے بڑے شہر شامل ہیں جہاں دن کا درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے ، جو زیادہ نمی کے ساتھ 42 ڈگری محسوس ہوگا اور اس کے جمعرات کی رات تک جاری رہنے کی توقع ہے ۔اتھارٹی نے کہا کہ جنوبی اونٹاریو میں اس ہفتے کے بیشتر حصے میں گرم اور مرطوب موسم رہے گا۔ گرمی اور نمی کا یہ دور اس ہفتے کے آخر میں موسم میں تبدیلی کی وجہ سے جمعرات کی رات ختم ہو جائے گا۔کناڈا ماحولیاتی اتھارٹی نے خبردار کیا ‘‘شدید گرمی لوگوں کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔