ٹورنٹو: کینیڈا میں ہندو تاجر کے گھر پر نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کا یہ واقعہ برٹش کولمبیا صوبے کے سورے میں گزشتہ صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا۔سورے رائل کینیڈین ماؤنٹڈ پولیس کے مطابق غنڈوں نے سورے میں لکشمی نارائن مندر کے صدر ستیش کمار کے بڑے بیٹے کو نشانہ بنایا اور ان کے گھر پر فائرنگ کی۔ گھر پر تقریباً 14 راؤنڈ فائر کیے گئے۔ تاہم اس واقعہ میں خوش قسمتی سے کوئی زخمی نہیں ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ مکان کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ اطلاع ملنے پر سورے پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔یاد رہیکہ حالیہ دنوں میں کینیڈا میں ہندو برادری اور کئی علاقوں میں ہندو مندروں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔