کینیڈا میں ہیلی کاپٹر حادثہ ، مسلح افواج کے 6 جوان ہلاک

,

   

ٹورنٹو 2مئی (سیاست ڈاٹ کام ) کینیڈا کی مسلح افواج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہو جانے سے کم از کم 6 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ۔کینیڈا کی فوج نے جمعہ کو یہ اطلاع فراہم کی ۔ فوج نے بتایا کہ یہ حادثہ ساحل یونان کے نزدیک پیش آیا ۔ کنیڈین سکیورٹی فورسز نے بیان جاری کر کے کہا‘‘ ہیلی کاپٹر میں سوار پانچوں عملے کے ارکان کی اب سرکاری طور پر ہلاکت کی تصدیق کی جا رہی ہے ‘‘۔ فوج کے بیان میں کہا گیا کہ اب پائلٹ کیپٹن برینڈن ایان میکڈونالڈ، کیپٹن کیون ہیگن، کیپٹن میکسم میرون، ڈپٹی لیفٹیننٹ میتھیو اور ماسٹر سی پی اے میتھیو کی لاشوں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔ چیف ڈیفنس اسٹاف جوناتھن وینس نے بتایا کہ ڈپٹی لیفٹیننٹ ابیگیل کاوبروز کی لاش برآمد کر لی گئی ہے ۔