کینیڈا نے کورونا کے باعث سیاحتی ویزے بند کردیئے

   

اسلام آباد : کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث کینیڈا کی حکومت نے سیاحتی ویزوں پر پابند عائد کر رکھی ہے۔ یہ بات پاکستان میں کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے نتیجے میں کینیڈا نے دنیا بھر کے لئے سیاحتی ویزا بند کر دیا ہے لیکن جب کورونا وائرس ختم ہوگا تو وہ لوگ جو وہاں جا کر رہنا‘ کام کرنا یا تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لئے امیگریشن کے عمل کو شروع کر دیا جائے گا۔