کینیڈا نے ہندوستان اور پاکستان سے پروازوں کو معطل کردیا

   

اوٹاویو ۔ کینیڈا نے پاکستان اور ہندوستان سے آنے والی تمام مسافر پروازیں معطل کردی ہیں ۔ ان ملکوں میں کورونا وائرس کی وباء کی ابتر صورتحال کی وجہ سے یہ پابندی تیس دنوں کے لئے لگائی گئی ہے ۔ کینیڈا کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ نے جمعرات کی رات اس پابندی کا اعلان کیا اور یہ بھی بتایا کہ اس پرفوری طور پر عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے ۔ دونوں ملکوں سے البتہ کارگو پروازیں جاری رہیں گی ۔ کینیڈا میں کئی ملین ہندوستانی اور پاکستانی نژاد باشندے آباد ہیں ۔ پاکستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی ۔ دوسری جانب پی آئی اے کو کینیڈین ایوی ایشین اتھارٹی کا نوٹس بھی موصول ہوگیا ہے ۔